صوابی‘ قاتل آلہ قتل سمیت گرفتار‘ مقدمہ درج

  صوابی‘ قاتل آلہ قتل سمیت گرفتار‘ مقدمہ درج

  

صوابی (بیورورپورٹ) تھانہ یارحسین پولیس نے درندہ صفت قاتل کو گرفتار کر کے آلہ قتل پستول برآمد کر لیا۔ملزم حسن علی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ روید کے گھر میں گھس کر انکو قتل کیا جبکہ مقتول کی بیوی مسماۃ (ن) کو زبر دستی اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے لے گئے ۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی کی ہدایات پر ڈی ایس پی چھوٹا لاہور کی قیادت میں ایس ایچ او یارحسین راز محمد خان اپنی ٹیم کے اے ایس آئی حامد علی,اے ایس آئی فضل مالک کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کوٹ ہری پور پولیس کو قتل اور اغوائیگی میں مطلوب اشتہاری حسن علی ولد یوسف ساکن قاسم کلے یعقوبی کو گرفتار کیا گیا۔یاد رہے گذشتہ برس بمقام ہری پور میں اشتہاری ملزم حسن علی اپنے ساتھیوں شہنام, مہاد علی ساکنان قاسم خیل یعقوبی مقتول رویز خان کے گھر میں گھس کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کیا جبکہ مقتول کی بیوی مسماۃ (ن) کو پستول کی نوک پر زبردستی سے اغواء کی,وجہ عناد مرکزی ملزم حسین علی نے اپنے لیے رشتہ مانگ رہا تھا۔لیکن انکی نکاح رویز کے ساتھ طے گئی تھی۔تفتیشی آفیسر انسپکٹر جواد خان نے بنیادی تفتیش کو اکھٹا کرکے ملزم تھانہ ہری پور کو منتقل کر دیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -