صوابی‘ مزدور کام کے دوران کنویں میں گر کر جاں بحق

  صوابی‘ مزدور کام کے دوران کنویں میں گر کر جاں بحق

  

صوابی (بیورورپورٹ) ٹوپی ضلع صوابی میں کام کے دوران مزدور کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ ہسپتال کا سائیڈ گیٹ بوجہ کرونا وائرس بندش بروقت طبی امداد نہ دینے کے خلاف لواحقین نے لاش کو سڑک پر رکھ کر ٹوپی۔ تربیلہ روڈ کو بند کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ سلمان ایک کنواں میں کام کر رہے تھے کہ اس دوران وہ کنویں میں گر گیا ان کو فوری طور پر نکالا گیا۔ اور طبی امداد کے لیے سول ہسپتال ٹوپی کو ان کے رشتہ دار منتقل کر رہے تھے جب وہ ہسپتال کے سائیڈ گیٹ پر پہنچے تو گیٹ بند تھا جس پر مجروح کو کافی دیر بعد دوسرے گیٹ سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تاخیر کی وجہ سے بروقت طبی امداد نہ ملنے سے مجروح زخموں کی تاب نہ لا کر جل بسا متوفی کے ورثاء نے سائیڈ گیٹ کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے لاش کو سڑک پر رکھ کر مین روڈ کو بند کر دیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -