بعد پراجیکٹ ڈائریکٹر نے پارک کی حالت زار کا نوٹس لے لیا

بعد پراجیکٹ ڈائریکٹر نے پارک کی حالت زار کا نوٹس لے لیا

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ڈویژنل ہسپتال کے ساتھ فیزII فیملی پارک کی قسمت جاگ اٹھی مقامی اخبار کی نشان دہی کے بعد پراجیکٹ ڈائریکٹر نے پارک کی حالت زار کا نوٹس لے لیا تفصیلات کے مطابق کے ڈی اے ہسپتال کے سامنے واقع پارک میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کی ذاتی دلچسپی اور مقامی اخبار میں خبر کی اشاعت کے بعد لاکھوں روپے کی لاگت سے 44 کنال رقبہ میں واکنگ ٹریک بنا دیئے گئے جبکہ فٹ پاتھوں پر خوب صورت ٹائلز لگائی جا رہی ہیں اسی طرح پارک کے اردگرد چار دیواری کی مرمت کرنے کے ساتھ ٹوٹے ہوئے جنگلوں کی بھی مرمت کروا دی گئی ہے جبکہ فیملیز کے بیٹھنے کے لیے بھی اعلیٰ انتظامات کیے گئے ہیں یہ تمام کام ادارہ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے ذرائع سے کر رہا ہے دوسری جانب پارک کی مزید خوب صورتی کے لیے ضرورت کے مطابق جگہوں پر رنگ و روغن بھی کیا جا رہا ہے اور شجرکاری مہم کے آغاز سے قبل پارک میں مختلف جگہوں پر 200 گڑھے بھی کھودے گئے ہیں تعمیراتی کام کے انچارج ایس ڈی او عنایت اللہ مروت کے مطابق اس کام پر تقریباً 50 لاکھ تک خرچہ ہو گا ان شاء اللہ حکومتی احکامات کے مطابق پارک کھلنے کے بعد اس پارک میں آنے والی فیملیز کو نہایت خوش گوارہ تبدیلی محسوس ہو گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -