پی ٹی اے کا ایف آئی اے کے ہمراہ ملتان میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ

  پی ٹی اے کا ایف آئی اے کے ہمراہ ملتان میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ

  

اسلام آباد (این این آئی)گرے ٹیلی فونی ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ ملکر ملتان میں ایک کامیاب چھاپہ مارا،یہ چھاپہ محلہ علامہ اقبال ملتان میں مارا گیا جس میں 14 وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول گیٹ ویز، 7 رائٹرز, 4 انٹرنیٹ ڈیوائسز،3 لیپ ٹاپس اور دیگر آلات پر مبنی ایک غیر قانونی ایکسچینج قبضے میں لے لیا گیا،موقع پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا،غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں اور ایف آئی اے کے تعاون کی بدولت ہی ممکن ہو سکے۔

غیر قانونی ایکسچینج

مزید :

پشاورصفحہ آخر -