شبقدر میں اشیاء خورد نو ش کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئیں

شبقدر میں اشیاء خورد نو ش کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر(تحصیل رپورٹر) شبقدر میں اشیاء خورد نو ش کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی۔ آٹا، چینی، گھی، سبزیاں عوام کی قوت خرید سے باہر۔ شبقدر میں آٹا کی 20کلو تھیلہ 1300روپے، چینی 100روپے کلو، گھی 200روپے کلو، فروخت ہورہی ہے۔ سبزیوں کی قیمتوں نے اسے عوام قوت خرید سے باہر ہے جبکہ پھلوں کیلئے عوام ترس گئے ہیں مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے جس سے عوام کی چیخیں نکل گئی۔ لاک ڈاؤن کرونا کی وجہ سے کاروبار ویسا بھی بند ہے دیہاڑی دار مزدور مزدوری نہ ہو نے کی وجہ سے مزید پریشانی کا شکار ہے اوپر سے مہنگائی نے جینا مزید دوبھر کیا۔