سخاکوٹ‘ سیکورٹی کیمرہ ٹریننگ مکمل کرنے والے لڑکے ولڑکیوں میں سر ٹیفکیٹ کی تقسیم

  سخاکوٹ‘ سیکورٹی کیمرہ ٹریننگ مکمل کرنے والے لڑکے ولڑکیوں میں سر ٹیفکیٹ کی ...

  

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان) محکمہ امور نوجوانان ملاکنڈ کے زیراہتمام سیکورٹی کیمرہ ٹریننگ مکمل کرنے والے لڑکے ولڑکیوں میں سر ٹیفکیٹ کی تقسیم کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ رحمت علی وزیر تھے۔تین ماہ کی ٹریننگ میں ملاکنڈ کی تینوں تحصیل کے چالیس طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ یو تھ آفیسر ملک طارق شہزاد نے اپنے محکمے کی کارکردگی اور آئندہ پروگرامز بارے شرکاء کو آگاہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ رحمت علی وزیر نے کہا کہ تعلیم یا فتہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں پر انحصار کم کرکے اپنی سکلزبہتر بنانی چاہئے کیو نکہ مختلف نجی شعبوں میں ترقی وروزگار کے وسیع مواقع موجودہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ الیکٹریشن سیکورٹی سولرائزیشن سمیت فارمنگ کوکنگ اور ٹیلرنگ وغیرہ میں بہتر مستقبل بنایا جا سکتا ہے۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ رحمت علی وزیر،،ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ملاکنڈ ملک شہزاد طارق سمیت سینئر صحا فی خالداقبال،خاتون سماجی کارکن گوہر ناز اور انجینئر کلیم اللہ نے ٹریننگ مکمل کرنے والوں سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -