ایڈمنسٹریٹرٹاؤن ٹوقدیرنصیرنے عیدالاضحی کیلئے عملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ کردیں

ایڈمنسٹریٹرٹاؤن ٹوقدیرنصیرنے عیدالاضحی کیلئے عملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ ...

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹرٹاؤن ٹوقدیر نصیرنے عیدالاضحی کیلئے عملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ کردیں،صفائی کی صورتحال کوبرقراررکھنے کیلئے عملہ صفائی عیدکے دنوں میں دوشفٹوں میں کام کریگا،تفصیلات کے مطابق اتوارکوچھٹی کے روزایڈمنسٹریٹرٹاؤن ٹوقدیرنصیرنے اچانک ورسک روڈ،چارسدہ روڈسمیت مختلف علاقوں اورمنڈی مویشیاں کادورہ کیاانہوں نے صفائی کی صورتحال،جراثیم کش سپرے اورمنڈیوں میں ڈپٹی کمشنرپشاورمحمدعلی اصغرکی ہدایت کے مطابق کئے گئے انتظامات کاجائزہ لیا،اس موقع پر بعض شہریوں کی شکایات کاچوبیس گھنٹے میں ازالے کے احکامات جاری کئے،ایڈمنسٹریٹرٹاؤن ٹونے میونسپل انسپکٹرزکوعیدالاضحی کے ایام میں اپنے علاقوں میں حاضر رہنے اورصفائی کی صورتحال کاوقتاً فوقتاًجائزہ لینے کی ہدایت کی،انہوں نے تنبیہ کی کہ فرائض سے غفلت کے مرتکب افرادکیخلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی جبکہ اعلیٰ کارکردگی کے حامل اہلکاروں کوتوصیفی اسناداورنقدانعام سے نوازہ جائیگاکوروناوباء سے پیداہونیوالے حالات میں عام ایام اورخاص کر عیدالاضحی کے موقع پرصفائی کی صورتحال پرکسی قسم کاسمجھوتانہیں کیاجائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -