کوہاٹ‘ ترقیاتی منصوبوں کیلئے کروڑوں روپے فنڈز کی منظوری

  کوہاٹ‘ ترقیاتی منصوبوں کیلئے کروڑوں روپے فنڈز کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) حلقہ 81 اور 82 کے عوام کے لیے خوشخبری‘ وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے کروڑوں روپے فنڈز کی منظوری دے دی آئندہ چند ماہ میں ترقیاتی سکیموں پر عملی کام کا آغاز شروع ہونے کی امید‘ تفصیلات کے مطابق کوھاٹ سے منتخب ممبر قومی اسمبلی اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے صوبائی حلقہ پی کے 81 اور 82 میں ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 2 کروڑ 50 لاکھ مختص کر دیئے ان سکیموں میں پیسکو کے ذریعے مختلف علاقوں میں ٹرانس فارمرز اور بجلی کے پول لگانے کے لیے 1 کروڑ‘ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے غریب‘ مستحق خواتین کے لیے سلائی مشینوں کے لیے 50 لاکھ جبکہ ٹی ایم اے لاچی کے ذریعے شکردرہ میں سپورٹس گراؤنڈ کے لیے 1 کروڑ کا فنڈ مختص کر دیا دوسری جانب پی کے 82 میں یونین کونسل اربن1 سے اربن5 تک جبکہ محمد زئی‘ نصرت خیل‘ علی زئی‘ شیرکوٹ اور استرزئی یونین کونسلز میں پی سی سی روڈز کی تعمیر کے لیے 4 کروڑ 40 لاکھ کا فنڈ رکھا گیا ہے اس کے علاوہ پنڈی روڈ اور KDA میں تعمیراتی کاموں کیلیے 60 لاکھ کا فنڈ رکھا گیا ہے یہ تمام سکیمیں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی نگرانی میں مکمل ہوں گی اسی طرح ڈسٹرکٹ کونسل میں سرکاری رہائش گاہ کی مرمت کے لیے 60 لاکھ کا فنڈ رکھا گیا ہے جو بذریعہ ٹی ایم اے کوھاٹ خرچ ہو گا اس کے علاوہ یونین کونسل استرزئی میں جنازہ گاہ کی تعمیر کے لیے 20 لاکھ‘ اربن1 میں گلیوں نالیوں کی پختگی اور مرمت کے لیے 60 لاکھ‘ اربن2 کے لیے 30 لاکھ‘ اربن3 کے لیے 40 لاکھ‘ اربن4 کے لیے 60 لاکھ‘ اربنV کے لیے 60 لاکھ‘ یونین کونسل خرماتو کے لیے 40 لاکھ‘ یونین کونسل ڈھوڈہ کے لیے 40 لاکھ‘ یونین کونسل نصرت خیل کے علاقے جس میں گلیوں نالیوں کی تعمیر کے لیے 40 لاکھ‘ امبار بانڈہ میں جنازہ گاہ کی تعمیر کے لیے 30 لاکھ روپے‘ نصرت خیل میں گلیوں نالیوں کی تعمیر کے لیے 20 لاکھ‘ شیرکوٹ میں 50 لاکھ‘ استرزئی میں کازوے کی تعمیر کے لیے 50 لاکھ‘ گلیوں نالیوں کے لیے 20 لاکھ‘ بلی ٹنگ میں سابقہ ناظم مصباح الدین کی گلی نالیوں کی تعمیر کے لیے 40 لاکھ‘ شکردرہ اربن1 میں گلیوں نالیوں کی تعمیر کے لیے 40 لاکھ جبکہ شکردرہ رورل2 میں گلیوں کی مرمت کے لیے 40 لاکھ کا فنڈ مختص کر دیا ہے جو کہ مجموعی طور پر 14 کروڑ 90 لاکھ روپے بنتا ہے عوامی حلقوں کے مطابق کوھاٹ میں اتنی بڑی تعداد ترقیاتی کاموں کے ہونے کے بعد کوھاٹ حقیقی معنوں میں ایک نیا اور بدلہ ہوا کوھاٹ دکھائی دے گا۔