باجوڑ، میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ایک بار پھر پرائیویٹ سکول کے طلبہ کامیاب

      باجوڑ، میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ایک بار پھر پرائیویٹ سکول کے طلبہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑ (نمائندہ خصوصی) باجوڑ، میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ایک بار پھر پرائیویٹ سکول کے طلبہ کامیاب، سرکاری سکولوں کے طلبہ کسی بھی پوزیشن کے حصول سے محروم تفصیلات کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی باجوڑ میں سرکاری سکولوں کے طلبہ کوئی بھی پوزیشن حتیٰ کہ باجوڑ کے سطح پر ٹاپ پوزیشن میں بھی حصہ نہ لے پائیں اور ضلع کے سطح پر تمام کے تمام پوزیشین پرائیویٹ سکولز کے طلبہ کے حصے میں آئی ہے۔ یہ اب گذشتہ کئی سالوں سے تقریباً روایت بن چکی ہے، روز بہ روز سرکاری سکولوں کے طلبہ کا گراف نیچے گرتا جا رہا ہے، بچوں کے والدین اور ماہرین نے تعلیم نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باجوڑ میں صحت اور تعلیم کے مد میں سب سے زیادہ خرچ ہوتا ہے، ان سرکاری سکولوں پر خرچ ہونے والا قومی خزانے کا بہت بڑا حصہ شائد ضائع ہورہا ہو کیونکہ باجوڑ میں سالانہ امتحانات کے دوران سرکاری سکولوں کے طلبہ کے نتائج کا گراف بہت حد تک گر چکا ہے، باجوڑ میں سرکاری سکولوں کے طلبہ کسی بھی پوزیشن کے حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ارباب تعلیم اور باجوڑ کے محکمہ تعلیم کو سرجوڑ کر بیٹھنا ہوگا تاکہ اس کا مکمل حل تلاش کیا جاسکے۔