خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کا مکمل خاتمہ ہو نا چاہئے، ڈاکٹر ثمینہ علوی

  خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کا مکمل خاتمہ ہو نا چاہئے، ڈاکٹر ثمینہ علوی

  

کراچی(این این آئی) صدر مملکت کی اہلیہ ڈاکٹر ثمینہ علوی نے پی ٹی آئی کی خواتین ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں ایوانِ صدر میں عشائیہ دیا اس موقع پر تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد و دیگر بھی موجود تھیں اس موقع پر ثمینہ علوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں خواتین کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا جائے خواتین ہر شعبہ زندگی میں خدمات انجام دے رہی ہیں انہیں مساوی حقوق ملنے چاہئیں سندھ سمیت ملک میں سے وٹہ سٹہ، چربیلی و دیگر رسومات کے خاتمے کیلئے مؤثر قانون سازی وقت کی اہم ضرورت ہے خواتین ہماری آبادی کا نصف حصہ ہیں تاہم ان کے ساتھ امتیازی سلوک کا مکمل خاتمہ ہونا چاہئے ثمینہ علوی نے مزید کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ نے خواتین کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کیلئے قانون سازی میں مؤثر کردار ادا کیا ہے جو کہ خوش آئند امر ہے رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت خواتین کے حقوق کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت خواتین کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ ویمن کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے نئی اسکیمیں متعارف کرائی جائیں گی۔

ڈاکٹر ثمینہ علوی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -