کراچی، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں آگ لگ گئی

کراچی، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں آگ لگ گئی

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع گارمنٹس فیکٹری آگ لگ گئی، آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوگیاتاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کراچی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا بروکس چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں صبح سویرے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی شدت اختیار کرلی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 3 گا ڑیاں آگ بجھانے پہنچیں، تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید ایک فائر بریگیڈ کی گاڑی کو طلب کیا گیا تھا۔فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوگیاتاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔لانڈھی واٹرلائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر کے واٹر ٹینکرز کے ذریعے متاثرہ فیکٹری پر پانی پہنچایا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیکٹری کے ایڈمن آفیسر محمد آصف نے بتایا کہ فائر بریگیڈ نے برقت پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا ان کی بہترین کارکردگی سے کم نقصان ہوا۔ایڈمن آفیسر کے مطابق آگ پہلی منزل پر واقع اسٹور روم میں لگی تھی، جس کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں آگ صبح 5بجے لگی تھی، فائر بریگیڈ کی 4گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا، واقعے میں صرف 2افراد بیہوش ہوئے تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

مزید :

صفحہ آخر -