غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف ایکشن، 17بیوپاری گرفتار

    غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف ایکشن، 17بیوپاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف پولیس نے ایکشن لیا ہے جس کے دوران ساؤتھ زون پولیس نے 17 بیوپاریوں کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق گرفتار کیے گئے ان 17 بیوپاریوں کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔دوسری جانب کراچی کی مویشی منڈی میں بھی بیوپاری گاہکوں کے منتظر ہیں، امید لگائے بیٹھے ہیں کہ اتنی دور سے لائے گئے ان کے تمام جانور بک جائیں گے۔مویشی منڈی کے ترجمان یاور رضا چاولہ کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی کا وقت صبح 7 سے شام 7 بجے تک ہے، میڈیا چینلز عوام کے درمیان آگاہی پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ حکومتی احکامات کے تناظر میں کیا گیا ہے، مویشی منڈی میں کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جا رہا ہے،

مزید :

صفحہ آخر -