قوم پہلی بار دیکھ رہی ہے کہ تمام چور اکٹھے ہوگئے ہیں،حنید لاکھانی

  قوم پہلی بار دیکھ رہی ہے کہ تمام چور اکٹھے ہوگئے ہیں،حنید لاکھانی

  

کراچی(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی والوں کے منہ سے کرپشن کی باتیں مضحکہ خیز لگتی ہیں پاکستان کی تاریخ میں عوام پہلی بار دیکھ رہی ہے کہ تمام چور اکٹھے ہو گئے ہیں، حکومت گرانا اپوزیشن کے بس کی بات نہیں ہے پاکستان تحریک انصاف کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے قوم کے پاس تحریک انصاف کے سوا کوئی چوائس نہیں ہے کیونکہ پاکستانی قوم جانتی ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہی وہ شخصیت ہے جو پاکستان کے مسائل اور قوم کی مشکلات کے خاتمے کی ضمانت ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت لانگ ٹرم پالیسیوں پر کا م کر رہی ہے بہتر سالوں کا بگاڑ دو سالوں میں ٹھیک کرنا ناممکن ہے، قوم نے عمران خان کو ووٹ دیا ہے تو اعتماد کریں اور صبر رکھیں ہماری انسان دوست پالیسیوں کے اثرات جلد دکھائی دینگے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پاکستان کی ترقی کے لیئے نہایت موثر،مثبت اور جامع حکمت عملی اپنائی جس کی وجہ سے آج ملک ایک مستحکم پوزیشن پر کھڑا ہے، وزیراعظم عمران خان سمیت پوری وفاقی کابینہ کی پالیسیوں نے کرونا وائرس سے قوم کو بچایا اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی مالی امداد کی تاکہ غریب اور مزدور طبقے کا چولہا جلتا رہے کیونکہ کرونا وائرس کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھوک اور بیروزگاری جیسے سنجیدہ چیلنجز کا بھی سامنا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے دو سالہ اقتدار میں بہت سارے عوامی فلاحی منصوبے شروع کیے آج ہر پاکستانی یہی کہتا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ماضی کی حکومتوں سے بہت بہتر ہے پاکستانی قوم اس بات کو سمجھتی ہے کہ مسائل کو حل کرنے کے لیئے مشکل فیصلے لینے پڑتے ہیں اور بہت جلد پاکستان ترقی کے مراحل تیزی سے طے کرنا شروع کر دیگا۔

مزید :

صفحہ آخر -