آصف زرداری نے جمہوریت کے استحکام کیلئے کردار ادا کیا،راشد ربانی

آصف زرداری نے جمہوریت کے استحکام کیلئے کردار ادا کیا،راشد ربانی

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے نائب صدر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سیاسی افیئرز راشد حسین ربانی نے سابق صدر اور کو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کو 65 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے اہم کردار ادا کیا18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کی فراہمی ملک کی تمام صوبوں کیلئے ایک تحفہ ہے صوبوں کو بااختیار بنانا سابق صدر آصف علی زرداری کا ویژن ہے راشد ربانی نے مزید یہ کہا کہ ملک کی تمام صوبے 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی برداشت نہیں کرینگے تمام اپوزیشن جماعتیں 18ویں ترمیم اور این ایف سے ایوارڈ کے معاملے میں متحد ہیں اور اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی ملک اور قوم کیلئے گراں قدر خدمات ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

مزید :

صفحہ آخر -