اربوں کے کرپشن الزامات میں صفرکاہندسہ مد نظر رکھا جائے،چودھری شجاعت

اربوں کے کرپشن الزامات میں صفرکاہندسہ مد نظر رکھا جائے،چودھری شجاعت

  

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ ہم نے کسی ادارے سے کبھی کوئی قرضہ معاف نہیں کرایا،اربوں روپے کا الزام لگاتے وقت صفروں کا ضرور خیال رکھا جائے،جو کیس عدالت میں ہو اس پر تبصرہ نہیں کرتا،فیملی ممبر چوہدری مونس الٰہی نے نیب کے لگائے گئے الزامات کی وضاحت کر دی ہے۔ اپنے بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ میں سینئر صحافیوں سے کہوں گا کہ آپ اربوں کے صفر مجھے بتا دیں تاکہ میں اس پر وضاحت کر سکوں،کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ ہم نے کسی ادارے سے کبھی کوئی قرضہ معاف نہیں کروایا،بغیر ثبوت اس طرح کے الزامات چھپوائے جاتے ہیں جس کا مقصد سیاستدانوں پر بہتان تراشی کر کے ان کوبدنام کرنا ہے۔میری خواہش ہے کہ وہ اربوں روپے کا الزام لگاتے وقت صفروں کا خیال ضرور رکھیں۔انہیں اس بات کی سمجھ ہی نہیں کہ 5 ارب میں کتنے صفر آتے ہیں،وہ کم از کم اپنے سکول کے بچوں سے ہی پوچھ لیں کہ 5 ارب میں کتنے صفر آتے ہیں۔یہ دوبارہ ہڈیاں جوڑ کر پرانے بت کی بجائے نیا مجسمہ بنانا چاہتے ہیں۔

چودھری شجاعت

مزید :

صفحہ اول -