کورونا کے باوجود پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہواہے: جوہر سلیم 

کورونا کے باوجود پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہواہے: جوہر سلیم 

  

کراچی (پ ر)COVID-19  کے پیشِ نظر ہونے والے لاک ڈاؤن اور سپلائی چین کے نظام میں رکاوٹوں کے باوجود مالی سال 2019-20میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں خاطر خواہ اضافہ ہواہے“ اٹلی میں پاکستان کے سفیر ایچ ای جوہر سلیم نے پاکستانی اوراطالوی میڈیا سے خطاب کرتے ہوے کہا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹلی کی حکومت نے غیر رجسٹرڈ پاکستانیوں کو عارضی طور پر بحال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ لوکل ورکرز کی امداد کی جاسکے اور انتہائی ضروری یا روزمرہ کے معاملات سے نمٹا جا سکے۔ تمام غیر رجسٹرڈ پاکستانی جن کے پاس کاغذات نہیں ہیں اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ سفارت خانہ تمام پاکستانیوں کو ضروری کاغذات پورے کرنے پر اس اسکیم کے تحت سہولت فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفارت خانہ لاک ڈاؤن کے دوران بھی فنکشنل رہا ہے۔ واضح رہے کہ اٹلی 2ٹریلین جی ڈی پی کے ساتھ دنیا کی آٹھویں بڑی معیشت ہے۔ پاکستان کی اٹلی کے لئے بڑی برآمدات میں ٹیکسٹائل، چمڑا، چاول، ایتھانول وغیرہ شامل ہیں۔ 

مزید :

صفحہ آخر -