وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے
وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے ،وزیراعظم عیدالاضحی پر لاک ڈاﺅن کی صورتحال سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وزیراعظم عمران خان خطاب سے قبل متعلقہ اداروں کے ماہرین سے مشاورت بھی کریں گے،وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے حوالے سے اجلاس دوپہر3 بجے طلب کرلیاہے ،اجلاس میں اسد عمر،چیئرمین این ڈی ایم اے اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو نئے کورونا کیسز کی شرح اور مرض کے پھیلاﺅ میں کمی پر بریفنگ دی جائے گی ،وزیراعظم عمران خان خطاب میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیں گے،وزیراعظم عید پر لوگوں کوسفری سرگرمیاں محدود رکھنے کی ہدایت کریں گے.

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -