لاہورہائیکورٹ،جسٹس شمس محمود مرزا کی پنجاب چیرٹیز ایکٹ 2018 کےخلاف درخواستوں پر سماعت سے معذرت

لاہورہائیکورٹ،جسٹس شمس محمود مرزا کی پنجاب چیرٹیز ایکٹ 2018 کےخلاف درخواستوں ...
لاہورہائیکورٹ،جسٹس شمس محمود مرزا کی پنجاب چیرٹیز ایکٹ 2018 کےخلاف درخواستوں پر سماعت سے معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پنجاب چیرٹیز ایکٹ2018 کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پنجاب چیرٹیز ایکٹ 2018 کےخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،درخواست میں حکومت پنجاب ، سیکرٹری داخلہ پنجاب اور محکمہ سوشل ویلفیئر کو فریق بنایاگیا ہے،جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواستوں پر سماعت سے معذرت کرلی، جسٹس شمس محمود مرزانے کہاکہ ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس کی سماعت نہیں کر سکتا ،عدالت نے درخواستوں کو نئے بنچ میں لگانے کےلئے چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔