اثاثے منجمد کیس، شہبازشریف فیملی کے وکیل کو بحث مکمل کرنے کیلئے آخری مہلت

اثاثے منجمد کیس، شہبازشریف فیملی کے وکیل کو بحث مکمل کرنے کیلئے آخری مہلت
اثاثے منجمد کیس، شہبازشریف فیملی کے وکیل کو بحث مکمل کرنے کیلئے آخری مہلت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر شہبازشریف فیملی کے وکیل کو بحث مکمل کرنے کیلئے آخری موقع دیدیا،عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر آپ بحث مکمل کریں تاکہ درخواست پر فیصلہ ہو سکے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں شہبازشریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نیب کی درخواست پر عدالت نے شہبازشریف خاندان کے اثاثے منجمد کئے ،عدالت اثاثے منجمد کرنے کے حکم پر نظرثانی کرے ۔

عدالت نے شہبازشریف کے وکیل کو بحث مکمل کرنے کیلئے آخری موقع دیدیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ سماعت پر آپ بحث مکمل کریں تاکہ درخواست پر فیصلہ ہو سکے ،عدالت نے شہبازشریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت4 ہفتے تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -