کورونا قابو میں آنے لگا ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 20 اموات اور 1176 کیسز ، عید الاضحی پر سختی کا امکان

کورونا قابو میں آنے لگا ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 20 اموات اور 1176 کیسز ، عید ...
کورونا قابو میں آنے لگا ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 20 اموات اور 1176 کیسز ، عید الاضحی پر سختی کا امکان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال روز بہ روز بہتر ہوتی جارہی ہے اور اسے برقرار رکھنے کیلئے حکومت نے عیدالاضحی پر سختی کے ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد کا فیصلہ کر لیاہے جبکہ شہروں کو محدود رکھنے کیلئے اضافی چھٹیاں بھی نہیں دی جارہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 3592 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد دو لاکھ 41 ہزار 26 ہو گئی ہے جبکہ فعال کیسز 27 ہزار 421 رہ گئے ہیں ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 22 ہزار 56 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 1176 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ گزشتہ دونوں سامنے آنے والے کیسز کے مقابلے میں واضح کم ہوئی ہے ، ملک میں مجموعی طور پر متاثرہونے والے افراد کی تعداد دو لاکھ 68 ہزار 170 ہو گئی ہے جبکہ مزید 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات 5 ہزار 842 ہو گئی ہے ، 1229 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

سب سے زیادہ کیسز

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز اب تک سندھ میں سامنے آ چکے ہیں جہاں تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 311 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس کے بعد پنجاب میں 92 ہزار 73، بلوچستان میں 11 ہزار 601 ، اسلام آباد میں 14 ہزار 884، کے پی کے میں 33 ہزار 397 ، آزاد کشمیر میں 2034 اور گلگت بلتستان میں 1989 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔

اموات

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 20 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد تعداد 5 ہزار 842 ہو گئیں ہیں ۔ سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئی ہیں جہاں تعداد 2151، پنجاب میں 2116 ، کے پی کے 1178، اسلام آباد میں 164 ، گلگت بلتستان میں 48، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 49 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

صحت یاب ہونے والے افراد

کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 41 ہزار 26 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں سب سے زیادہ افراد کا تعلق سندھ سے ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 7 ہزار 403 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ پنجاب میں 81 ہزار 260 ، کے پی کے میں 27 ہزار 119، ، اسلام آباد میں 12 ہزار 253، گلگت بلتستان میں 1566، بلوچستان میں 9 ہزار 976اور آزاد کشمیر میں 1449 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ چکے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -کورونا وائرس -