جج ویڈیو سکینڈل کیس سے دہشتگردی کی دفعات نکالنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیاگیا

جج ویڈیو سکینڈل کیس سے دہشتگردی کی دفعات نکالنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ ...
جج ویڈیو سکینڈل کیس سے دہشتگردی کی دفعات نکالنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیاگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جج ویڈیو سکینڈل کیس سے دہشتگردی کی دفعات نکالنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیاگیا،عدالت نے جج ویڈیو سکینڈل کیس سے دہشتگردی کی دفعات ہٹا دیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں جج ویڈیو سکینڈل کیس سے دہشتگردی کی دفعات نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،اے ٹی سی نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے جج ویڈیو سکینڈل کیس سے دہشتگردی کی دفعات ہٹا دیں۔جج جواد عباس حسن نے کہاکہ یہ دہشتگردی کاکیس نہیں بنتااس لئے دہشتگردی کی دفعات ہٹا دی گئیں ۔واضح رہے کہ خصوصی عدالت کے جج جواد عباس نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ23 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -