درخواست گزار اپنا موقف ثابت نہ کر سکا تو جرمانہ عائد کیاجائے گا ،چیف جسٹس قاسم خان،کوروناکے معاملے پر وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کیخلاف کارروائی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت

درخواست گزار اپنا موقف ثابت نہ کر سکا تو جرمانہ عائد کیاجائے گا ،چیف جسٹس ...
درخواست گزار اپنا موقف ثابت نہ کر سکا تو جرمانہ عائد کیاجائے گا ،چیف جسٹس قاسم خان،کوروناکے معاملے پر وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کیخلاف کارروائی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے کورونا کے معاملے پر وزیراعظم اوروزیراعلیٰ سمیت دیگر کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست پر رجسٹرار آفس کااعتراض ختم کرکے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی،چیف جسٹس قاسم خان نے کہاکہ درخواست گزار اپنا موقف ثابت نہ کر سکا تو جرمانہ عائد کیاجائے گا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں کورونا کے معاملے پر وزیراعظم اوروزیراعلیٰ سمیت دیگر کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس قاسم خان نے استفسار کیاکہ آپ ہیں کون؟،درخواست گزار اظہر عباس نے کہاکہ میں اے سی مکینک ہوں،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ بچوں کی روزی روٹی کمائی کہاں عدالتوں میں آگئے ہو ؟،

عدالت نے رجسٹرارآفس کااعتراض ختم کرکے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی،چیف جسٹس قاسم خان نے کہاکہ درخواست گزار اپنا موقف ثابت نہ کر سکا تو جرمانہ عائد کیاجائے گا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -