بھارتی اداکارہ کی خود کشی کی کوشش کی لیکن بچ گئیں اور اب کہاں ہیں ؟ حیران کن خبر آ گئی

بھارتی اداکارہ کی خود کشی کی کوشش کی لیکن بچ گئیں اور اب کہاں ہیں ؟ حیران کن ...
بھارتی اداکارہ کی خود کشی کی کوشش کی لیکن بچ گئیں اور اب کہاں ہیں ؟ حیران کن خبر آ گئی

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی تامل اداکارہ وجیا لکشمی نے خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے تاہم ان کی جان بچ گئی ہے اور وہ فی الحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وجیا لکشمی کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی سے ہے اور وہ تامل ، ملیام اور کناڈا فلمز میں اداکاری کے جوہر دکھاتی رہی ہیں اور 2018 اداکاری کی دنیا میں ایکٹو رہی ہیں ۔ خودکشی کی کوشش سے پہلے وجیا لکشمی نے فیس بک پر ویڈیو بنا کر کہا تھا کہ کچھ دیر میں میری موت ہو جائے گی۔ اس سے پہلے اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ انہیں کافی پریشان کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے وہ بہت ٹینشن میں ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق وجیا لکشمی نے فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ میں کہا” یہ میرا آخری ویڈیو ہے۔ میں پچھلے چار مہینوں سے سیمان اور اس کی پارٹی کے لوگوں کی وجہ سے بہت زیادہ تناو میں ہوں۔ میں نے بہت کوشش کی کہ میں اپنے کنبہ کے لئے زندہ رہنے کی کوشش کروں لیکن ایسا نہیں ہو پا رہا ہے۔ میری ہری نادر نے میڈیا میں بہت زیادہ توہین کی ہے۔ میں نے بلڈ پریشر کی گولیاں کھا لی ہیں۔ کچھ وقت میں میرا بلڈ پریشر بہت کم ہو جائے گا اور میری موت ہو جائے گی۔ میری موت لوگوں کے لئے ایک مثال ہونی چاہئے اور انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ سیمان اور ہری نادر جیسے لوگوں کو بخشا نہ جائے اور ان کا ذہنی استحصال کرنے کے لئے لوگوں کو سخت سے سخت سزا ملے“۔

مزید :

تفریح -