عدالت فیصلہ دے چکی ہے کون ہے جوفیصلے پر عملدرآمدکرنے سے انکاری ہے ،چیف جسٹس اطہر من اللہ،بلکسر چڑیا گھر میں موجود2 ریچھوں کو پناہ گاہ منتقلی کیس میں انتظامیہ سے جواب طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے بلکسر چڑیا گھر میں موجود2 ریچھوں کو پناہ گاہ منتقل کرنے سے متعلق کیس میں وائلڈ لائف انتظامیہ سے بدھ تک جواب طلب کرلیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ عدالت فیصلہ دے چکی ہے کون ہے جوفیصلے پر عملدرآمدکرنے سے انکاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں بلکسر چڑیا گھر میں موجود2 ریچھوں کو پناہ گاہ منتقل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ عدالت فیصلہ دے چکی ہے کون ہے جوفیصلے پر عملدرآمدکرنے سے انکاری ہے ۔
عدالت نے بلکسر وائلڈ لائف انتظامیہ سے بدھ تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،عدالت نے وائلڈلائف ،ایم سی آئی اور سی ڈی اے کو ریچھوں کی صحت کی حفاظت کی ہدایت کردی۔