بی آر ٹی منصوبہ کے افتتاح کیلئے تاریخ دیدی گئی

بی آر ٹی منصوبہ کے افتتاح کیلئے تاریخ دیدی گئی
بی آر ٹی منصوبہ کے افتتاح کیلئے تاریخ دیدی گئی

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایک اور ڈیڈ لائن دیدی گئی ، خیبر پختون خواہ کے وزیر برائے لیبر اینڈ کلچر شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ ” بی آر ٹی “ منصوبے کا افتتاح 2021 میں کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائے نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے پر کام جاری ہے اور اس کا 2021 میں افتتاح کیا جائے گا۔ شوکت یوسفزئی نے ضلع اپر دیر کی وادی کمراٹ میں کیبل کار پراجیکٹ پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا اور اونچا کیبل کار منصوبہ ہو گا ۔

وزیراعلیٰ کے پی کے کی جانب سے اس پراجیکٹ کی فیزبیلیٹی رپورٹ کی منظوری دیدی گئی ہے ، یہ پراجیکٹ خطے میں سیاحت کو فروغ دے گا ۔کیبل کار میں سوار ہونے کیلئے فی بندے کی ٹکٹ پانچ سو روپے ہو گی جبکہ اس کیلئے وہاں پر پانچ سو سے زائد گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت بھی مہیا کیا جائے گی ۔

ایک اندازے کے مطابق بتایا گیاہے کہ کیبل کار میں تقریبا روزانہ کی بنیاد پر 30 ہزار سیاح سفر کر سکیں گے ، 38منٹ پر مشتمل ایک ٹرپ پر بیک وقت 250 افراد کو سہولت فراہم کی جائے گی ۔

مزید :

قومی -