پنجاب حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر کتنے دن تک مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ؟ بڑی خبر

پنجاب حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر کتنے دن تک مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کر ...
پنجاب حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر کتنے دن تک مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ؟ بڑی خبر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے 8 روز تک مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق راجہ بشارت کی زیر صدارت انسداد کورونا کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران عیدالاضحی پر انسداد کورونا کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے 8 دن تک مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے جس کا اطلاق آج رات 12 سے ہو گا ۔پنجاب حکومت کی جانب سے کچھ دیر میں اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیاہے ۔

دوسری جانب اسلام آباد کے شہری اس عید پر سیر و تفریح کا کوئی منصوبہ نہ بنائیں کیونکہ اس اسلام آباد کے متعدد مقامات آج سے عید تعطیلات تک بند رہیں گے۔

 ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقت نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر  کہا ہے کہ کورونا کو کنٹرول کرنے کے لیے  آج سےعید تعطیلات تک مری ایکسپریس وے، مارگلہ، پارکس، تفریحی مقامات،ہوٹل وغیرہ،پکنک کے مقامات،ہل اسٹیشن بند رہیں گے۔انہوں نے کہا وہ سب سے گزارش کرتے ہیں کہ  پلیز فی الحال کوئی سیاحت یاگھومنے پھرنے کا پلان نہ بنائیں۔اس دفعہ تھوڑی سی تکلیف برداشت کر لیں اور انسانی جانیں بچائیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آج رات سے سخت لاک ڈاﺅن کا فیصلہ کیا گیاہے ، بدھ تک مارکیٹس میں سخت لاک ڈاﺅن رہے گا ، عید الفطر والے ایس او پیز کا عید الاضحی پر بھی نفاذ ہو گا جبکہ مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹر ، ریسٹورنٹس ، تفریحی مقامات کھولنے کا فیصلہ محرم کے بعد ہو گا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -