جنوبی کوریا کا پاکستان کولاکھوں ڈالرز امداد دینے کااعلان لیکن یہ رقم دراصل کس کام پر خرچ کی جائے گی؟

جنوبی کوریا کا پاکستان کولاکھوں ڈالرز امداد دینے کااعلان لیکن یہ رقم دراصل ...
جنوبی کوریا کا پاکستان کولاکھوں ڈالرز امداد دینے کااعلان لیکن یہ رقم دراصل کس کام پر خرچ کی جائے گی؟

  

سیؤل(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی کوریا کی جانب سے پاکستان کو 8لاکھ ڈٖالرز امداد دینے کااعلان کیاگیاہے۔ امداد عالمی ادارہ صحت کے ذریعے پاکستان کو دی جائے گی۔

ڈان اخبار کے مطابق جنوبی کوریا کے سفیر کواک سانگ جیونے اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری نور احمد کو بتایا ہے کہ نقد رقم اور سامان کی شکل میں جنوبی کوریا سے ملنے والی گرانٹ کو کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سپورٹ کرنے پر خرچ کی جائے گی۔

سفیر نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی کوششوں اور ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی تعریف کی۔

انہوں نے پاکستان کو کورونا کے خلاف لڑنے کے لیے 8 لاکھ ڈالر کی گرانٹ کی آفیشل پیغام بھی دیا۔

سیکریٹری نور احمد نے سفیر کو کورونا کے مضر اثرات کو کم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

سفیر نے امید ظاہر کی کہ گرانٹ کورونا وائرس کو موثر انداز میں روکنے اور پاکستان کے نگہداشت صحت کے شعبے کو ریلیف فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

مزید :

قومی -بین الاقوامی -