وزیراعظم نے ایک اور وعدہ پورا کردکھایا

وزیراعظم نے ایک اور وعدہ پورا کردکھایا
وزیراعظم نے ایک اور وعدہ پورا کردکھایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعؓظم عمران خان نے کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک اور وعدہ پورا کرتے ہوئے شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاون اورکرپٹ عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے ایف بی آر نیب ایس ای سی پی اور ایف آئی اے  کو تحقیقات کا حکم  دے دیا گیا۔

وزیراعظم کی ہدایات پر مشیر احتساب شہزاد اکبر نے گورنر سٹیٹ بینک ، مسابقتی کمیشن اور 3صوبوں کو خط لکھ دیے۔ خطوط کے ساتھ  شوگر کمیشن رپورٹ بھی ارسال کی گئی ہے۔

ایف بی آر کو حکم دیا گیا ہے کہ ملک بھر کی تمام شوگر ملزکا  آڈٹ کیا جائے، نیب کو شوگر ملز اور مالکان سے متعلق شوگر کمیشن رپورٹ کی روشنی تحقیقات کریں گے۔

اداروں کو ذخیر ہ اندوزی ،بے نامی ٹرانزیکشنز اورکسانوں سے کم قیمت پر گنے کی  خریداری کرنے والی ملز کی بھی تحقیقات کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا گیاہے۔

 نیب شوگر کمیشن کے نتائج کی روشنی میں ذمہ داران کا تعین کرے گا۔مذکورہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نوے روز میں رپورٹ کی جائے

یاد رہےکابینہ نے 23کو ایکشن کی منظوری دی ہے۔