تاجروں نے مارکیٹوں کو بند رکھنے کافیصلہ مسترد کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تاجروں نے مارکیٹوں کو بند رکھنے کافیصلہ مسترد کردیا۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق جنرل سیکرٹری انجمن تاجران نعیم میرنے کہاہے کہ کورونا وائرس تقریباً ختم ہو چکا ہے ،دکانیں اورمارکیٹس بند کرکے معاشی قتل کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کا لاک ڈاﺅن کافیصلہ مسترد کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے 8 روز تک مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کیاہے،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت انسداد کورونا کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عیدالاضحی پر انسداد کورونا کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے 8 دن تک مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے جس کا اطلاق آج رات 12 سے ہو گا۔