"میر شکیل الرحمٰن نے عمران خان کی حمایت سے کبھی منع نہیں کیا ، میں قسم کھاتا ہوں کہ۔۔۔ " حسن نثار ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئے

"میر شکیل الرحمٰن نے عمران خان کی حمایت سے کبھی منع نہیں کیا ، میں قسم کھاتا ...

  

کراچی (ویب ڈیسک) سنیئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ قسم کھاتا ہوں کہ میر شکیل الرحمٰن نے عمران خان کی حمایت سے کبھی منع نہیں کیا، انہوں نے کبھی کچھ نہیں کہا ، کبھی شکوہ کیا نہ منع اور نہ کبھی ناراضی کا اظہار کیا۔

جیو نیوز کے پروگرام میں میزبان سلیم صافی کے سوال کہ ہمارے گروپ نے کسی زمانے میں عمران خان سے توقعات وابستہ کیں تھیں پھر جب دھرنوں کا موقع آیا آفس پر حملہ ہوا ہے آپ بھی اس دوران کنٹینر پر کھڑے تھے تو کیا کبھی میر شکیل الرحمٰن یا میر ابراہیم کی طرف سے آپ سے کبھی یہ نہیں کہا گیا کہ آپ عمران خان کو سپورٹ کیوں کر رہے ہیں ، کے جواب میں حسن نثار نے کہا کہ میں کبھی قسم نہیں کھاتا آپ اگر کہیں تو قسم کھا کر کہہ دیتا ہوں ایک بار اشاراً بھی نہیں کہاحلفاً کہتا ہوں کبھی کسی طرح کا منع نہیں کیا دو تین بار ذاتی ملاقاتیں ہوئیں میر شکیل سے دو ڈھائی سال پہلے والدہ کا انتقال ہوا اس پر ان سے ملاقات ہوئی انہوں نے کبھی کچھ نہیں کہانہ انہوں نے کبھی شکوہ کیا نہ منع کیا نہ ناراضگی کا اظہار کیا۔

سلیم صافی نے کہا کہ میں بھی حلفاً کہہ رہا ہوں کہ کبھی میر شکیل الرحمٰن نے اس حوالے سے کہ اس کے حق میں لکھو یا اس کے خلاف لکھو یا یہ کام کرو یا نہ کرو یہ کبھی انہوں نے مجھے ہدایت نہیں دی۔مجھے اس بات پر اتنا دکھ ہے آج اتنی ندامت ہے جن پر بس نہیں چلا جو جہاں بیٹھے ہیں بیٹھے ہیں یعنی انہوں نے کچھ اور کیا وہ یاد ہیں جو لڑائی میں نے اس پلیٹ فارم سے لڑی یہ احسان فراموشی کی ایک قسم ہے اور یاد رکھیں جو آدمی انسان کا شکریہ ادا نہیں کرسکتا وہ رب کا شکریہ ادا نہیں کرسکتا۔احتساب کے حوالے سے بہت سے لوگوں کو اندر کیا لیکن ان سے کیا باہر نکلا کیا فائدہ ہوا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -