نیب نے پرویزالٰہی کےخلاف اختیارات سے تجاوز کرنے کے کیس میں جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادیا

نیب نے پرویزالٰہی کےخلاف اختیارات سے تجاوز کرنے کے کیس میں جواب لاہور ...
نیب نے پرویزالٰہی کےخلاف اختیارات سے تجاوز کرنے کے کیس میں جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب لاہور نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی پر اختیارات سے تجاوز کرنے کاالزام عائد کردیا، پرویزالٰہی کےخلاف اختیارات سے تجاوز کرنے کے کیس میں نیب نے جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب لاہور نے 9 صفحات پر مشتمل تفصیلی جواب لاہورہائیکورٹ میں جمع کرادیا،نیب رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پرویزالٰہی اختیارات کاناجائز استعمال کرکے کرپشن اورکرپٹ پریکسٹز کے مرتکب ہوئے ،نیب رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پرویزالٰہی 1988 سے 1993 کے درمیان دو بار وزیر لوکل گورنمنٹ رہے ،پرویز الٰہی نے خلاف قانون شریک ملزم جاوید قریشی اورمشیر احمد سے ملکرغیرقانونی بھرتیاں کیں ۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ چودھری پرویزالٰہی کے دونوں شریک ملزم وفات پا چکے ہیں ،پرویزالٰہی نے نئی تقرریوں پر پابندی کے باوجود 29 افراد کو بھرتی کرایا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -