مقبوضہ کشمیر کو انٹرنیٹ تک غیرمحدود رسائی فراہم کی جائے ،سابق بھارتی جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے ایک مرتبہ پھر مقبوضہ کشمیر کیلئے آواز اٹھا دی

مقبوضہ کشمیر کو انٹرنیٹ تک غیرمحدود رسائی فراہم کی جائے ،سابق بھارتی جسٹس ...
مقبوضہ کشمیر کو انٹرنیٹ تک غیرمحدود رسائی فراہم کی جائے ،سابق بھارتی جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے ایک مرتبہ پھر مقبوضہ کشمیر کیلئے آواز اٹھا دی

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق بھارتی جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے کہاہے کہ ایک سال سے وادی کشمیر انٹرنیٹ سروسز سے محروم ہے ،مقبوضہ کشمیر کو انٹرنیٹ تک غیرمحدود رسائی فراہم کی جائے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے ایک مرتبہ پھر مقبوضہ کشمیر کیلئے آواز اٹھادی۔سابق بھارتی جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے کہاہے کہ ایک سال سے وادی کشمیر انٹرنیٹ سروسز سے محروم ہے ،مقبوضہ کشمیر کو انٹرنیٹ تک غیرمحدود رسائی فراہم کی جائے ۔سابق بھارتی جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے کہاہے کہکئی علاقوں میں کرفیو نافذاور میڈیا پر سخت پابندیاں عائد کردی گئیں ،آزادمقننہ ،اظہار رائے کی آزادی اورمیڈیا کی آزادی کی ضرورت ہے ۔

سابق بھارتی جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے مطالبہ کیاہے کہ زیرحراست تمام سیاسی رہنماﺅں اورکم سن کشمیریوں کو رہا کیاجانا چاہئے،قانون ساز اسمبلی میں جلد انتخابات کیلئے تیاریاں کی جائیں ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں امن کی بحالی کیلئے یہ پہلا اہم اقدام ہے ،یہ صورتحال کشمیری نوجوانوں کو عسکریت پسندوں کی صفوں کی طرف لے جائے گی ۔

مزید :

بین الاقوامی -