ترکی میں فوجیوں سے بھری بس الٹ گئی، ہلاکتیں

ترکی میں فوجیوں سے بھری بس الٹ گئی، ہلاکتیں
ترکی میں فوجیوں سے بھری بس الٹ گئی، ہلاکتیں

  

استنبول(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکی میں ٹریفک حادثہ پانچ ترک فوجیوں کی جان لے گیا۔واقعہ ترک صوبہ مرسین میں پیش آیا ۔

برطانوی خبررسا٘ں ادارے کے مطابق ترکی کے جنوبی صوبہ مرسین میں فوجیوں سے بھری بس الٹ گئی جس کی وجہ سےپانچ  فوجی اور بس ڈرائیور جاں بحق ہوگئے جب کہ 10فوجی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مقامی گورنر آفس کے مطابق حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -