مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ میں تقرری، وفاق نے بڑا فیصلہ سنادیا،نوٹی فکیشن جاری

مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ میں تقرری، وفاق نے بڑا فیصلہ سنادیا،نوٹی ...
مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ میں تقرری، وفاق نے بڑا فیصلہ سنادیا،نوٹی فکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علما ئے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کی سندھ میں بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی پر وفاق نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی خدمات سندھ سے واپس لے لیں۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وفاق نے سندھ حکومت کو دی گئی خدمات واپس لیتے ہوئے ضیا الرحمان کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ضیاالرحمان کی خدمات سندھ سے واپس لینے کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری ہوگیا۔ نوٹس سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کی گیاہے۔

خیال رہےکہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی چند روز قبل کراچی کے ضلع وسطی میں بطور ڈپٹی کمشنر تقرری ہوئی تھی جس پر حکومتی اراکین اسمبلی کی جانب سے تیقد کی گئی جب کہ کچھ لوگوں نے اسے خلاف قانون اقدام بھی قرار دیا۔

ایکسپریس ٹربیون نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ میں کہاتھا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بھائی کو سندھ میں ڈپٹی کمشنر لگوانے کے لیے آصف زرداری سے گزارش کی تھی جس کے بعد ان کی کراچی  میں تقرری ممکن ہوئی۔