پنجاب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 172 نئے کیسز رپورٹ ،کوئی موت نہیں ہوئی،ترجمان ہیلتھ کیئر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے کہاہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 172 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی اقدامات کے باعث ملک میںکورونا سے ہلاکتوںاور نئے مریضوں کی تعدادکمی واقع ہونا شروع ہو گئی ،ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے کہاکہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 172 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد92 ہزار73 ہو گئی ۔
ترجمان کامزید کہناہے کہ پنجاب میں آج کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی ،صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد2116 ہے ،ترجمان نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور57 ،راولپنڈی10 ،اٹک1 ، گوجرانوالہ 12 ،ننکانہ شیخوپورہ میں 1،1 ،ملتان 10 ،فیصل آباد6 ،ٹوبہ ٹیک سنگھ1 اوررحیم یار خان میں 6 کیس رپورٹ ہوئے۔