اس اداکارہ سے کبھی بھی جنسی تعلقات نہیں رہے، معروف ارب پتی تاجر نے خاموشی توڑ دی

اس اداکارہ سے کبھی بھی جنسی تعلقات نہیں رہے، معروف ارب پتی تاجر نے خاموشی توڑ ...
اس اداکارہ سے کبھی بھی جنسی تعلقات نہیں رہے، معروف ارب پتی تاجر نے خاموشی توڑ دی

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)شوبز کی  بظاہر چمکتی دمکتی زندگی کے پیچھے دراصل کس قدر تاریکیاں اور بے راہ روی ہے اس بارے میں انکشافات ہوتے رہتے ہیں۔

ان دنوں لندن ہائی کورٹ میں ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ اور ان کی اہلیہ ایمبر ہرڈ کے درمیان چلنے والا ایک کیس شوبز شخصیات کی اصل زندگی سےمتعلق کئی انکشافات کررہا ہے۔

جونی ڈیپ نے ہائیکورٹ میں بیان دیا ہے کہ ان کی سابق بیوی ایمبر ہرڈ نے شادی کے ابتدائی دنو٘ ں میں ہی کاریں اور سائنسی آلات بنانے والی نجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک اور ایک ساتھی اداکار جیمز فرانکو سے ناجائز تعلقات استوار کرلیے تھے جب کہ ایمبر ہرڈ کا موقف ہے کہ ان کی ایلن مسک سے دوستی ہے مگر جنسی تعلقات نہیں ہیں۔

دوسری جانب ارب پتی تاجر ایلن مسک نے بھی اب خاموشی توڑ دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ  اداکارہ سےان کے جنسی  تعلقات نہیں رہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے ساتھ اس قانونی کارروائی پر بات کرتے ہوئے ایلن مسک نے یہ بھی کہا کہ اگر ایمبر کے سابق شوہر ان کے خلاف بھی قانونی جنگ لڑنا چاہتے ہیں تو وہ بھی اس کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے  21 جولائی کو ہونے والی   سماعت میں اداکارہ امبر ہرڈ نے لندن  ہائی کورٹ میں اپنےسابق شوہر اداکار جونی ڈیپ کے الزامات کا جواب دیا تھا۔

اس دوران انہوں نے غیر ازدواجی تعلقات کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بیان دیا کہ ان کے کبھی بھی ایلون مسک اور جیمز فرانکو سے ناجائز تعلقات نہیں رہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امبر ہرڈ 21 جولائی کو بھی لندن کی ہائی کورٹ میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے پیش ہوئیں، جہاں انہوں نے خود پر غیر محرم مرد حضرات سے ناجائز تعلقات کو مسترد کیا۔

امبر ہرڈ نے عدالت کو بتایا کہ وہ 2015 تو کیا 2016 میں بھی ایلون مسک سے نہیں ملی تھیں اور یہ کہ ان کے کبھی بھی ساتھی اداکار جیمز فرانکو سے ناجائز تعلقات نہیں رہے۔

مزید :

تفریح -