آئی سی سی نے ایک اور انتہائی زبردست ایونٹ کا اعلان کر دیا، شائقین کرکٹ خوشی سے نہال ہو گئے

آئی سی سی نے ایک اور انتہائی زبردست ایونٹ کا اعلان کر دیا، شائقین کرکٹ خوشی ...
آئی سی سی نے ایک اور انتہائی زبردست ایونٹ کا اعلان کر دیا، شائقین کرکٹ خوشی سے نہال ہو گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ سپرلیگ کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے جس کا آغاز 30 جولائی سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پہلا جوڑ 30 جولائی کو ساؤتھمپٹن میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ میں پڑے گا، سپر لیگ سے ورلڈ کپ 2023ءکیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگا، 12 فل ممبر ملکوں اور ایک کوالیفائر نیدر لینڈ میں سے ہر ایک کو 3،3 میچز پر مشتمل 4 ہوم اور اتنی ہی اوے سیریز کھیلنا ہوں گی، ان میں سے ٹاپ تھری کو بھارت میں ہونے والے میگا ایونٹ میں براہ راست شرکت کا پروانہ جاری ہو جائے گا۔

آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف ایلر ڈائس کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سپر لیگ کا عالمی چیمپین انگلینڈ اور آئرلینڈ کے مقابلوں کے ساتھ آغاز خوش آئند ہے، میگا ایونٹ کے انعقاد سے قبل ہونے والے ایک روزہ میچز میں شائقین کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے لیگ اہم کردار ادا کرے گی۔

مزید :

کھیل -