محمد عامر کے ٹیم کو جوائن کرنے میں پہلی رکاوٹ دور ہو گئی، اب وہ کہاں ہیں اور کس بات کا انتظار ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

محمد عامر کے ٹیم کو جوائن کرنے میں پہلی رکاوٹ دور ہو گئی، اب وہ کہاں ہیں اور ...
محمد عامر کے ٹیم کو جوائن کرنے میں پہلی رکاوٹ دور ہو گئی، اب وہ کہاں ہیں اور کس بات کا انتظار ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر محمد عامر کے ٹیم کو جوائن کرنے میں حائل پہلی رکاوٹ دور ہو گئی ہے اور دوسری رکاوٹ دور ہوتے ہی وہ ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر کا پہلا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا اور اب بائیو سیکیور ایس او پیز کے تحت ٹیم کو جوائن کرنے سے پہلے ایک ٹیسٹ مزید منفی آنا لازمی ہے۔ محمد عامر کا دوسرا ٹیسٹ کل پیر کو متوقع ہے، ان کے ساتھ ڈربی پہنچنے والے مساجر محمد عمران نے منفی رپورٹ کے بعد ٹیم کو جوائن کرلیا ہے، ان کی پہلے ایک مثبت رپورٹ پاکستان میں آچکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جو ایک مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہوچکا ہو، اس کی قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے اور ایسے شخص کی برطانیہ میں آنے کے بعد ایک منفی رپورٹ ہی کافی سمجھی جاتی ہے، اس لئے مساجر عمران کو ٹیم کے ساتھ ملنے ملانے اور ایک ساتھ ٹریننگ میں شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔

مزید :

کھیل -