بھارت کی ریاست بہار میں سیلاب سے 10افراد ہلاک،15لاکھ متاثر

بھارت کی ریاست بہار میں سیلاب سے 10افراد ہلاک،15لاکھ متاثر
بھارت کی ریاست بہار میں سیلاب سے 10افراد ہلاک،15لاکھ متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی مشرقی ریاست بہار کے آفات سے نمٹنے والے محکمہ نے خبرنامہ میں کہاہے کہ ریاست کے 11اضلاع میں سیلاب کے باعث کم از کم 10افراد ہلاک جبکہ تقریبا 15 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ نے کہاہے کہ ضلع داربھانگا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں پر 5لاکھ 36ہزار افراد یا تو بے گھر ہوگئے ہیں یا اپنے گھروں میں پھنس کررہ گئے ہیں۔خبرنامہ میں کہا گیا ہے کہ ضلع مظفرپور میں 2لاکھ سےزائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ مشرقی چامپارن میں متاثر ہونے والوں کی تعداد2لاکھ 72ہزار تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ کے مطابق آفات کے دوران ردعمل دینے والی قومی فورس(این ڈی آر ایف)کی 17ٹیمیں جبکہ ریاست کی آفات کے دوران ردعمل دینے والی8 ریاستی فورس(ایس ڈی آر ایف)امدادی کاموں میں مصروف ہیں جو کہ اب تک 1لاکھ 36ہزار افراد کو منتقل کرچکی ہیں جبکہ 14ہزار 11افراد کو 26امدادی کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
محکمہ نے کہاہے کہ ریاستی حکام نے ریاست میں 1لاکھ 77ہزار افراد کو خوراک دینے کیلئے 463 علاقائی باورچی خانے تیار کئے ہیں جبکہ بھارتی فضائیہ(آئی اے ایف)کے ہیلی کاپٹروں نے سیلاب سے متاثرہ متعدد علاقوں میں خوراک کے پیکٹ گرائے ہیں۔