فٹ بال ٹورنامنٹ کی جیت کا جشن انتہائی مہنگا پڑ گیا، ایسا کام ہو گیا کہ ہر کوئی دنگ رہ جائے

فٹ بال ٹورنامنٹ کی جیت کا جشن انتہائی مہنگا پڑ گیا، ایسا کام ہو گیا کہ ہر کوئی ...
فٹ بال ٹورنامنٹ کی جیت کا جشن انتہائی مہنگا پڑ گیا، ایسا کام ہو گیا کہ ہر کوئی دنگ رہ جائے

  

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) زینٹ سینٹ پیٹرز برگ کے کپتان برینسلاف ایوانووک کے ہاتھوں سے خوشیاں مناتے ہوئے رشین کپ ٹرافی گرکر ٹوٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق فائنل میچ میں زیڈ ایس پیٹرزبرگ نے کھیمکی کلب کو 0-1 سے مات دی تھی جس کے بعد وکٹری سٹینڈ پر خوشیاں منانے کے دوران ایوانووک کے ہاتھوں سے پھسلنے والی ٹرافی گراﺅنڈ پر گری جس سے اس پر لگے شیشے ٹوٹ گئے۔

بعد ازاں کلب کی جانب سے دلچسپ ٹویٹ میں کہا گیا کہ آپ سب نے سن لیا ہوگا کہ ہم رشین کپ کو ڈراپ کرنے اور توڑنے میں کامیاب رہے، بہرحال اس پر آپ سب سے معذرت خواہ بھی ہیں۔ زینٹ نے لگاتار دوسرے سیزن میں چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

مزید :

کھیل -