خدائی خدمتگار تنظیم دنیا بھر میں انسانی فلاح و بہبود کے کام کرے گی

خدائی خدمتگار تنظیم دنیا بھر میں انسانی فلاح و بہبود کے کام کرے گی
خدائی خدمتگار تنظیم دنیا بھر میں انسانی فلاح و بہبود کے کام کرے گی

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) انسانی فلاح و بہبود کے لیے ایک فلاحی تنظیم قائم کی گ ئی ہے جس کا نام ”خدائی خدمتگار“ رکھا گیا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر قائم کی جانے والی اس تنظیم کا متحدہ عرب میں سالار اعلیٰ معروف سوشل ورکر خلیل الرحمن بونیری کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد حنیف خان یوسفزئی خدائی خدمتگار یو اے ای تنظیم کے ڈپٹی سالار اعلیٰ ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات میں سابقہ مقیم معروف سماجی شخصیت عبدالقیوم شاہ کو خیبرپختونخوا میں سالار اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے۔ فی الحال دنیا کے 18 ممالک میں خدائی خدمتگار تنظیم کے سالار اعلیٰ مقرر کیے گئے ہیں جو اپنے اپنے علاقوں میں انسانی فلاح و بہبود کے کام کریں گے۔ پیر عبدالقیوم شاہ، خلیل الرحمن بونیری اور محمد حنیف خان یوسفزئی کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر ان کے دوستوں نے مبارکباد کے پیغامات ارسال کیے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -