بالی ووڈ اداکارہ ” ایشوریا رائے “ اور بیٹی ” ارادھیا“ کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آ گیا ،ٹھیک ہو گئیں یا نہیں ؟ بڑی خبر

بالی ووڈ اداکارہ ” ایشوریا رائے “ اور بیٹی ” ارادھیا“ کے کورونا ٹیسٹ کا ...
بالی ووڈ اداکارہ ” ایشوریا رائے “ اور بیٹی ” ارادھیا“ کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آ گیا ،ٹھیک ہو گئیں یا نہیں ؟ بڑی خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکارہ ایشیوریا رائے اور ان کی بیٹی ارادھیا کورونا وائرس مثبت آنے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھیں تاہم آج ان کے کورونا رپورٹ منفی آ گئی ہے جس کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی کو کچھ دن پہلے سانس لینے میں دشواری کے باعث ” نانا وتی “ ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج رہیں تاہم اب ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیاہے ۔ اداکارہ کے شوہر ابھیشیک بچن نے بھی ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے خبر کی تصدیق کر دی ہے ۔
ابھیشیک بچن کا ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہناتھا کہ ” میں آپ کا مسلسل دعاﺅں اور نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں ، ایشوریا اور ارادھیا کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیاہے اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاہے ، اب وہ گھر پر ہی رہیں گی ، میں اور میرے والد امیتابھ بچن قابل عملے کی زیر نگرانی ہسپتال میں ہی زیر علاج ہیں ۔“
ابھیشیک بچن کو ہسپتال کے جنرل وارڈ میں ہی علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے جبکہ امیتابھ بچن کو ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیاہے۔ اس سے پہلے یہ خبر موصول ہورہی تھی کہ امیتابھ بچن کو جلد ہی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا تاہم بعد میں اس کی تردید کر دی گئی تھی ۔

مزید :

تفریح -