تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کے سرگرم کارکن محمد شاہد خان مالاکنڈ ویلفیئر ونگ کے صدر منتخب

تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کے سرگرم کارکن محمد شاہد خان مالاکنڈ ویلفیئر ...
تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کے سرگرم کارکن محمد شاہد خان مالاکنڈ ویلفیئر ونگ کے صدر منتخب

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کے سرگرم اور فعال کارکن محمد شاہد خان کو ان کی پارٹی کے لیے خدمات کے اعتراف میں پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ مالا کنڈ ریجن کا صدر مقرر کردیا گیا ہے جس پر محمد شاہد خان کے دوستوں نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

مالاکنڈ ریجن ویلفیئر ونگ کا صدر بننے کے بعد چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے محمد شاہد خان، پشاور ریجن کے صدر ڈاکٹر ندیم عالم، ساﺅتھ ریجن کے پی کے سے ایم این اے خیال زمان اورکزئی اور ہزارہ ریجن کی صدر ایم این اے عظمیٰ ریاض جدون سے حلف کیا۔ حلف تقریب میں انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی صدر حبیب ملک اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -