ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر عمران خان اور وسیم اکرم کے ہم پلہ ہو گئے

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر عمران خان اور وسیم اکرم کے ہم پلہ ہو ...
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر عمران خان اور وسیم اکرم کے ہم پلہ ہو گئے

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے منفرد اعزاز میں پاکستان کے ورلڈکپ وننگ کپتان عمران خان اور مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم کو جوائن کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیسن ہولڈر نے ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں فارمیٹس میں بطور کپتان وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی ہے اور انہوں نے یہ اعزاز انگلینڈ سے تیسرے ٹیسٹ کے دوران حاصل کیا۔

اس فہرست میں عمران خان 187 ٹیسٹ اور 131 ون ڈے وکٹوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں جبکہ وسیم اکرم (107، 158) دوسرے اور شان پولاک (103، 134) تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید :

کھیل -