”میں پنجاب حکومت کیساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں کیونکہ۔۔۔“ شاہد آفریدی نے حیران کن اعلان کر دیا

”میں پنجاب حکومت کیساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں کیونکہ۔۔۔“ شاہد آفریدی ...
”میں پنجاب حکومت کیساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں کیونکہ۔۔۔“ شاہد آفریدی نے حیران کن اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی لاہور میں کھیلوں کی سہولیات کے معترف ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ کھیلوں کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس لاہور میں صوبائی وزیر کھیل رائے تیمورخان بھٹی سے ملاقات کی اور پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے علاوہ دیگر کھیلوں کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی اور شاہد آفریدی نے کھیلوں کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔


صوبائی وزیر کھیل پنجاب رائے تیمورخان بھٹی نے کہا کہ پنجاب میں سپورٹس کے فروغ کیلئے شاہد آفریدی کے ساتھ مل کر کام کریں گے، عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعد اہم اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی ہمارے قومی ہیرو ہیں،ان کی کرکٹ کیلئے خدمات کو یاد رکھا جائے گا،شاہد آفریدی نوجوانوں کے آئیڈیل کھلاڑی ہیں۔
اس موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے کبڈی ورلڈ کپ منعقد کروا کر تاریخ رقم کی، کورونا لاک ڈاؤن کے بعد کرکٹ کے حوالے سے سپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ کام کروں گا، سپورٹس سیکٹر میں ہونے والی ڈویلپمنٹ پر حکومت پنجاب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مزید :

کھیل -