کیا عیدکے موقع پر کراچی میں بارش ہو گئی ؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

کیا عیدکے موقع پر کراچی میں بارش ہو گئی ؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
کیا عیدکے موقع پر کراچی میں بارش ہو گئی ؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ عیدالاضحی پر کراچی کے اوپر مون سون کا ایک اور سسٹم متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ہوا کا کم دباو بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں موجود ہے اور اس کی شدت مزید کمزور ہوگئی ہے جس کے باعث کراچی میں دوپہر یا شام میں ہلکی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کے دوران بھی مون سون کا سسٹم بن سکتا ہے تاہم اِس سسٹم کے بننے میں تبدیلی بھی آسکتی ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے جب کہ مختلف حادثات اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق بھی ہوئے۔یاد رہے پاکستان میں بروز ہفتہ یکم اگست کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی اور اس دوران بیشتر میدانی اور بالائی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -