لاہور قلندرز نے ایک اور شاندار کام شروع کر دیا

لاہور قلندرز نے ایک اور شاندار کام شروع کر دیا
لاہور قلندرز نے ایک اور شاندار کام شروع کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ’قلندرز ورچوئل ہائی پرفارمنس سینٹر‘ کے سلیبس کے تحت آن لائن کوچنگ کا سلسلہ جاری ہے جس دوران قلندرز کے سکندر پروگرام میں منتخب ہونے والے وکٹ کیپرز کو آن لائن جنرل ٹیکنیکس پر مشورے دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے وکٹ کیپنگ کوچ ثناءاللہ اور اینالسٹ نبیل نے وکٹ کیپرز کی ٹیکنیکس کا تجزیہ کیا اور وکٹ کیپرز کی ویڈیوز دیکھ کر انہیں تکنیکس بہتر بنانے کیلئے تجاویز دی گئیں، منتخب وکٹ کیپرز کو معروف وکٹ کیپرز کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

خیال رہے کہ قلندر کے سکندر پروگرام میں فاسٹ باﺅلرز، بلے بازوں اور سپنرز کوجنرل تیکنیکس کے بارے پہلے ہی بتایا جا چکا ہے۔ ڈائریکٹر لاہور قلندرز عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے بعد سلسلہ پھر شروع کیا جائے گا،جنرل تیکنیک کے بعد کھلاڑیوں کو ایگزیکیوشن پر لیکچرز دئیے جائیں گے ،کوشش ہے کہ ورچوئل ہائی پرفارمنس سینٹر کے سلیبس کے تحت ہر موضوع پر لیکچرز دئیے جائیں، کھلاڑیوں کو جسمانی اور دماغی طور پر مضبوط بنانا بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کا کہنا ہے کہ ورچوئل ہائی پرفارمنس سینٹر کا سلیبس جدید طرز پر بنایا گیا ہے، قلندر کے سکندر کے منتخب کھلاڑیوں کی تربیت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پروگرام میں کھیل کے کسی شعبے کو کم اہم نہیں سمجھا گیا، جدید دور کی کرکٹ میں وکٹ کیپر ٹیم کا اہم ترین رکن بن چکا ہے۔

مزید :

کھیل -