’اس خاتون پر جن آیا اور اس نے 4 لوگوں کو اُٹھا کر کمرے کے کونے میں پھینک دیا‘

’اس خاتون پر جن آیا اور اس نے 4 لوگوں کو اُٹھا کر کمرے کے کونے میں پھینک دیا‘
’اس خاتون پر جن آیا اور اس نے 4 لوگوں کو اُٹھا کر کمرے کے کونے میں پھینک دیا‘

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بھوت پریت اور آسیب پر کچھ لوگ یقین رکھتے ہیں اور کچھ نہیں، تاہم اب بھوت پریت نکالنے والے ایک امریکی پادری نے ایسا واقعہ سنا دیا ہے کہ یقین نہ رکھنے والے لوگ بھی سن کر خوفزدہ ہو جائیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ بشپ پلیٹو اینجلیکس ہیں جو امریکی ریاست وسکانسن میں سینٹ تھیریز چرچ میں فرائض سرانجام دیتے ہیں اور آسیب وغیرہ بھی نکالتے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ایک بار ان کے پاس ایک 60سالہ عورت کو لایا گیا تھا جس کے جسم میں شیطان سرایت کر گیا تھا، جس کے بعد اس خاتون میں اتنی طاقت آ گئی تھی کہ اس نے کمرے میں چار آدمیوں کو اٹھا کر ایک سے دوسری طرف پھینک دیا تھا۔ اس کے علاوہ اس عورت نے ایک ماہ تک کوئی چیز نہ کھائی تھی اور نہ پی تھی، پھر بھی اس کی صحت متاثر نہیں ہوئی تھی۔

بشپ پلیٹو کا کہنا تھا کہ ”اس عورت کی آواز انتہائی خوفناک تھی اور وہ کوئی شیطانی زبان بول رہی تھی، جو ہم میں سے کسی نے اس سے پہلے نہیں سنی تھی۔ آواز کے ساتھ ساتھ اس کی شکل بھی ہیبت ناک ہو گئی تھی۔ اس کی آنکھوں کا سفید حصہ بھی سیاہ ہو گیا تھا۔ مجھے ان لوگوں نے اپنے گھر بلایا تھا۔ اس عورت پر جس شیطانی روح کا قبضہ تھا وہ ان کے گھر سے نہیں نکلنا چاہتی تھی۔ پہلے دن اس عورت نے مجھ سمیت چار مردوں کو اٹھا کر پھینک دیا۔ دوسرے دن ہم پوری تیاری کے ساتھ گئے اور طویل جدوجہد کے بعد خاتون کو گھر سے باہر لانے میں کامیاب ہو گئے۔ جیسے ہی خاتون گھر سے باہر پہنچی، یک لخت وہ بالکل نارمل ہو گئی۔میری زندگی کا یہ واحد واقعہ ہے جس میں کسی کے جسم سے بدروح نکالنے میں مجھے دو دن لگے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -