ہوٹل میں جسم فروشی کا اڈہ پکڑا گیا، 10 لڑکیاں گرفتار
چندی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت ریاست پنجاب اور ہریانہ کے دارالحکومت چندی گڑھ میں پولیس نے جسم فروشی کا اڈہ پکڑ کر 10 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔
چندی گڑھ سٹی کے سیکٹر 25 کے ایک ہوٹل میں جسم فروشی کا اڈہ چلایا جارہا تھا، پولیس کو اس بارے میں پتا چلا تو انہوں نے ایک فرضی گاہک کو بھیجا اور تصدیق کے بعد چھاپہ مارا۔
چھاپہ مار کارروائی کے دوران ہوٹل کے مختلف کمروں سے 10 لڑکیوں کو گرفتار کیا گیا، اس کے علاوہ ہوٹل مینجر سمیت 4 دیگر افراد کو بھی پکڑا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار لڑکیوں میں چندی گڑھ سمیت دیگر شہروں کی لڑکیاں شامل ہیں جو کافی عرصے سے اس کاروبار میں ملوث ہیں۔
ہوٹل میں غیر قانونی قحبہ خانے پر متعلقہ چوکی کے 5 اہلکاروں کو لائن حاضر کردیا گیا ہے۔ ان میں چوکی کے منشی برجیش، بیٹ باکس کے انچارج ہیڈ کانسٹیبل پون کمار اور سٹاف کانسٹیبل بھی شامل ہیں۔