آدمی نے زمین فروخت کرنے کے لیے دئیے گئے اشتہار میں ساتھ ہی اپنی سالی کی پیشکش بھی کردی

آدمی نے زمین فروخت کرنے کے لیے دئیے گئے اشتہار میں ساتھ ہی اپنی سالی کی پیشکش ...
آدمی نے زمین فروخت کرنے کے لیے دئیے گئے اشتہار میں ساتھ ہی اپنی سالی کی پیشکش بھی کردی

  

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیاءمیں ایک شخص نے جائیداد کی فروخت کا اشتہار فیس بک پر دیا اور پوسٹ میں اشتہار کے ساتھ اپنی سالی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایسی بات لکھ دی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس شخص کا نام ایرس سوفیانتو ہے جو انڈونیشیاءکے صوبے جاوا کے ضلع بائی میں واقع قصبے کیرنگ بینر کا رہائشی ہے۔ اس نے اس اشتہار میں لکھا کہ وہ اپنا 72مربع میٹر کا ایک پلاٹ فروخت کرنا چاہتا ہے جس کی قیمت 10کروڑ انڈونیشین روپے ہے۔ جو شخص میرا پلاٹ خریدے گا، وہ اگر شادی کا خواہش مند بھی ہو تو میری سالی کے ساتھ شادی بھی کر سکتا ہے جو کہ سنجیدہ تعلق کے لیے پارٹنر کی تلاش میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اشتہار آن کی آن میں وائرل ہو گیا اور لوگوں نے ایرس کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرس نے اپنا پلاٹ فروخت کرنے کے لیے اپنی سالی کا استعمال کیا۔ یہ پوسٹ اس قدر وائرل ہوئی کہ انڈونیشیائی میڈیا ایرس اور اس کی سالی کو تلاش کرکے ان کے پاس پہنچ گیا۔ ایرس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نے اپنی سالی کا استعمال نہیں کیا۔ وہ دو بار پیار میں دھوکہ کھا چکی ہے اور اب ایک بار پھر کسی اچھے پارٹنر کی تلاش میں ہے۔ میں اس کی مدد کرنا چاہتا تھا چنانچہ میں نے زمین کے اشتہار کے ساتھ اس کے رشتے کی بات بھی پوسٹ کا حصہ بنا دی۔ ایرس کی سالی نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”میرے بہنوئی نے میری مرضی سے میری تصویر اشتہار میں دی اور میرے رشتے کی بات لکھی۔میں نے دو مردوں کے ساتھ محبت کی لیکن دونوں نے ہی مجھے دھوکہ دیا اور شادی نہیں کی۔ اب میں ایک بار پھر کسی اچھے شخص کی تلاش میں ہوں جو مجھ سے محبت کرے اور میں جیسی بھی ہوں، اسی حالت میں مجھے قبول کرے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -